URDUINSIGHT.COM

نادیہ خان نے زندگی کی سب سے بڑی غلطی کس کو قرار دیا؟

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنی ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرلیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نادیہ خان نے حال ہی میں گڈ مارننگ پاکستان کے شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی ناکام شادیوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔

نادیہ نے کہا کہ ان کی پہلی شادی ایک بڑی غلطی تھی جس کا نتیجہ انہوں نے خود بھگتا۔ ان کے مطابق ان کے خاندان کے کسی فرد نے ان کی شادی کی حمایت نہیں کی تھی، مگر وہ خود اس فیصلے پر اڑ گئیں اور پھر اس کے نتائج کا سامنا کیا۔

انہوں نے بتایا ہ وہ پہلی شادی کے وقت صرف 18 سال کی تھیں جب انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا جبکہ ان کے والد نے بھی انہیں تلقین کی کہ انہیں اتنی کم عمر میں شادی کی ضرورت لیکن ان کی نادانی اور جذباتی پن نے انہیں اس فیصلے پر مجبور کیا۔

نادیہ نے اپنی والدہ کے خواب کا بھی ذکر کیا، جس میں انہوں نے ان کی شادی کو اچھا نہیں دیکھا تھا اور انہیں سر جھکائے ہوئے دیکھا تھا۔ لیکن نادیہ نے اس پیشگوئی کو بھی نظرانداز کیا اور شادی کرلی۔

نادیہ اپنے شادی کے بعد غیر ملک میں رہنے کے تجربات بھی شیئر کیے، جہاں انہیں کم تعلیم کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کم تنخواہ پر کام کرنا پڑا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔