URDUINSIGHT.COM

ہمیں نہیں لگتا ٹرمپ عمران کی رہائی کیلئے کہیں گے: خواجہ آصف

اسلام آباد  )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جہاں دو طرفہ تعلقات کی بات ہوگی ساتھ چلیں گے لیکن جہاں ضرورت ہوئی بھرپور اختلاف کیا جائے گا۔

امریکی الیکشن پرنجی ٹی وی جیونیو زکی خصوصی ٹرانسمیشن میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ لبنان اور عراق میں جنگ بندی ضروری ہے اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوسکتی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نسل کشی بند ہونی چاہئے اور نئی امریکی حکومت کو جنگ بندی کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، جنگ بندی اقوام متحدہ سمیت کسی بھی فورم پر ہو خیرمقدم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کہیں گے، ایک شخص کی خاطر کوئی بھی اپنے تعلقات خراب نہیں کرے گا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ امریکا میں بھی اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، وہاں پاکستان سے زیادہ مضبوط اسٹیبلشمنٹ ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔