URDUINSIGHT.COM

سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والا شخص کہاں سے گرفتار ہوا؟

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والے راجستھان کے ایک 32 سالہ شخص کو کرناٹکا سے گرفتار کر لیا گیا اور مہاراشٹر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم کی شناخت بھیکا رام عرف وکرم کے نام سے ہوئی ہے اور وہ جالور، راجستھان کا رہائشی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہویری کے سپرنٹنڈنٹ پولیس انشو کمار نے بتایا کہ “مہاراشٹر اے ٹی ایس” کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ہویری ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کرناٹکا کے مختلف علاقوں میں مزدوری کر رہا تھا اور گوودر اونی میں کرائے کے ایک کمرے میں رہائش پذیر تھا۔

ملزم نے ممبئی پولیس کو کال کر کے دھمکی دی کہ اگر سلمان خان نے ان کے مندر میں جا کر معافی نہیں مانگی یا پانچ کروڑ روپے ادا نہیں کیے تو انہیں قتل کر دیا جائے گا۔ ملزم نے اپنے آپ کو لارنس بشنوئی کے بھائی کے طور پر پیش کیا۔ مزید تحقیقات کے لیے ملزم کو ممبئی لایا جا رہا ہے۔

سلمان خان کے حوالے سے، وہ اس وقت بگ باس 18 اور اپنی آنے والی فلم سکندر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔