URDUINSIGHT.COM

چیف جسٹس کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد) سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس آج ہو گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت پہلا سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج ہو گا، سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں ججز اور الیکشن کمیشن ممبران سے متعلق شکایات کا جائزہ لیا جاتا ہے، دوسرا اہم اجلاس جوڈیشل کمیشن نے بھی آج طلب کر رکھا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت دن دو بجے ہو گا، 26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی تشکیل نو کے بعد یہ دوسرا اجلاس ہوگا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے ججز کی نامزدگی پر غور ہو گا، اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے ممبران شرکت کریں گے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔