URDUINSIGHT.COM

حکومت کا قاضی فائز عیسی کی گاڑی پر حملہ کرنیوالے پاکستانیوں کیخلاف سخت اقدام

اسلام آباد ) حکومت نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر لندن میں حملہ کرنیوالے 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاسپورٹ حکام نے فہرست میں لندن مظاہروں سے شہرت پانے والے شایان علی اور پی ٹی آئی رہنما ملائکہ بخاری کا نام بھی پی سی ایل میں شامل کیا ہے۔ پی سی ایل میں سعدیہ فہیم، فہیمم گلزار، ماہین فیصل، سدرہ طارق، حبہ طارق، وقاص چوہان، محسن حیدر ،ضمیر اکرم، سردار تیمور، محمد پرویز علی، رخسانہ کوثر، شیخ محمد جمیل، مہران حبیب، زہیر احمد، رحمان انور اور محمد صادق خان، خدیجہ کاشف، محمد نوید افضل، شہزاد قریشی، سلیمان علی شاہ اور بلال انور کے نام شامل ہیں۔ پی سی ایل میں ان تمام افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں جو نام مقدمے میں درج ہیں، 23 افراد کے علاوہ 153 مزید افراد کے نام بھی پی سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں تاہم ان 23 افراد کے پاسپورٹ معطل کردیے گئے ہیں۔ تمام افراد کی حوالگی کے لیے برطانوی حکام کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے، پاکستان لائے جانے کی صورت میں ان افراد کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔