URDUINSIGHT.COM

سیاسی لیڈر یا جماعت پاکستان سے بڑی نہیں، سب کیساتھ فراخ دلی کا مظاہرہ کیا: عطا تارڑ

لاہور  ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی لیڈر یا سیاسی جماعت پاکستان سے بڑی نہیں، کچھ چیزیں سیاست اور سیاسی معاملات سے بالاتر ہونی چاہئیں، ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ فراخ دلی کا مظاہرہ کیا۔

شاعر مشرق کے یوم ولادت پر آج وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نفرت اور انتشار پیدا کر کے بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ اچھا تعلق رکھنے کے خواہاں رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کہ آج افکار اقبال پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، کلام اقبال مسلم امہ کو متحد کرنے کا ایک ذریعہ ہے، اقبال کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا۔

واضح رہے کہ آج شاعرِ مشرق علامہ اقبال کا 147 واں یومِ ولادت منایا جا رہا ہے، اس موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔