URDUINSIGHT.COM

ہیکرز نے بھارتی حکومت کی ایسی چیز فروخت کیلئے پیش کر دی کہ دوڑیں لگ گئیں

نئی دہلی (ویب ڈیسک) کسی بھی حکومت کی ای میل آئی ڈیز کو اگر ہیکرز نشانے پر لے لیں اور نقب لگاکر مواد چُرالیں تو بہت سے معاملات پیچیدہ ہوسکتے ہیں۔ یہ سب کچھ کاروباری نقطہ نگاہ سے بھی خطرناک ہے اور قومی سلامتی کے پہلو سے بھی۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق بھارت کی حکومت کے لیے ایک بڑی الجھن اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ ہیکرز نے بھارتی حکومت کے بہت سے ای میلز اکاؤنٹس کو ہیک کرکے اُن کا مواد نکال لیا ہے اور اب وہ ای میل آئی ڈیز اور مواد کو فروخت کے لیے پیش کر رہے ہیں۔

سائبر کرمنلز بھارت کے سرکاری ملازمین کی مبینہ ای میلز کے یورز نیم اور پاس ورڈ فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔ اگر رسائی مل جائے تو لوگ ان ای میل اکاؤنٹس کے ذریعے مالیاتی فراڈ کرسکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں حکومت کے لیے غیر معمولی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

ایک ہیکر کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ای میل آئی ڈیز کے لیے لوگ ہزاروں روپے دے سکتے ہیں کیونکہ وہ اِن اکاؤنٹس کے ذریعے بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔