URDUINSIGHT.COM

آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح، وسیم اکرم کا پاکستانی قوم کو مبارکبادکا پیغام

پر تھ  )پاکستان نے آسٹریلیا کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو ایک سے شکست دی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں تاریخی فتح پر گرین شرٹس اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستان نے پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر 22 برس بعد آسٹریلیا کو ان کے ہوم گراو¿نڈ میں شکست دی۔

وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی تاریخی فتح پر کھلاڑیوں اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں پوری قوم سے یہی کہوں گا کہ ہماری ٹیم کا مستقبل بہت روشن ہے، ان لڑکوں کو سپورٹ کرتے رہیں، یہ لڑکے آخری وقت تک لڑتے ہیں، ٹیم چاہے ہارے یا جیتے ان لڑکوں کو سپورٹ کریں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ رضوان نے بطور کپتان فاسٹ بولرز کو بہت اچھے طریقے سے استعمال کیا، کبھی 2 اوور کا سپیل کروایا کبھی 5 اوورز کا سپیل کروایا، جب ٹیم کو وکٹ کی ضرورت پڑی تو انہوں نے حارث رو¿ف کو استعمال کیا اور بریک تھرو حاصل کیا۔

ان کا کہنا تھا آج شاہین آفریدی نے بہت اچھی بولنگ کی، انہوں نے نئی گیند کو دونوں جانب سوئنگ کیا، اب آگے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے، امید ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اچھی رہے گی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔