URDUINSIGHT.COM

تیسرا ون ڈے:شاہینوں کی شاندار باؤلنگ،آسٹریلیا کے 88پر 6کھلاڑی آؤٹ

پرتھ)3 ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستانی بولرز نے کینگروز کی بیٹنگ لائن اکھاڑ کر رکھ دی، 88 کے مجموعی سکور پر آسٹریلیا کے 6کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تین میچز کی سیریز پر مشتمل آخری ون ڈے میچ پرتھ میں کھیلا جارہا ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کینگروز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گری، آسٹریلوی اوپنر بلے باز جیک فریزر 9 گیندوں پر 7 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے، کینگروز کا دوسرا نقصان 39 رنز پر ہوا جب آرون ہارڈی شاہین آفریدی کی گیند پرآغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔جوش انگلیس 56کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے.

آسٹریلیا کے 72کے مجموعی سکور پر چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی میتھیو شارٹ 22رنز پر حارث رؤف کاشکار بنے۔ پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ79رنز پر گر گئی ،گلین میکسویل کو صفر پر حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کے آوٌٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی مارکس اسٹوئنس تھے جنہیں محمد حسنین نے 8رنز پر ڈھیر کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور ا ب تک سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔

پہلے میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دو وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستانی بولروں نے آسٹریلوی بیٹرز پر اپنی دھاک بٹھائی۔

پاکستان کے پاس اب بہترین موقع ہے کہ وہ 22 سال بعد آسٹریلیا کو اُس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دے، اس سے قبل 2002 میں پاکستان نے کینگروز کے خلاف آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتی تھی۔

پاکستان کو سکواڈ صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین پر مشتمل ہے۔

آسٹریلیا کے سکواڈ میں میٹ شارٹ، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، جوش انگلیس (کیپٹن)، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، شان ایبٹ، ایڈم زیمپا، اسپینسر جانسن، لانس مورس شامل ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔