URDUINSIGHT.COM

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ

اسلام آباد)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تنظیم نو سےایک ارب روپے سالانہ کی بچت ہوگی،تنظیم نو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ضرورت کے مطابق فعال اور متحرک بنانے کا حصہ ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں 90اور دوسرے مرحلے میں 130غیرضروری آسامیاں ختم کی جائینگی،غیرضروری آسامیاں ختم کرنے سے 56 کروڑ روپے سالانہ کی بچت ہوگی،تیسرے مرحلے میں انتظامی اصلاحات سے مزید 40کروڑ کی بچت ہو گی،سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت فنانس کمیٹی کے اجلاس میں منظوری دی گئی ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔