URDUINSIGHT.COM

جگن کاظم نے اے ایس پی شہربانو کے ہاتھ پر بوسہ کیوں لیا؟ اداکارہ کی وضاحت

لاہور ) اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے اپنے پروگرام میں اے ایس پی شہربانو کے ہاتھ پر بوسہ لینے کی وجہ بتا دی۔

حال ہی میں اداکارہ جگن کاظم احمد علی بٹ کے بوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کئی موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

میزبان احمد علی بٹ نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ان کے پروگرام سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں جگن کو شہربانو کا ہاتھ چومتے دیکھا گیا تھا۔ احمد علی بٹ نے سوال کیا کہ آپ نے اے ایس پی شہربانو کا ہاتھ کا بوسہ کیوں لیا تھا؟

جس پر جگن کاظم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے پہلے ریلیشن (شادی) میں بہت مار کھاچکی ہیں اور اے ایس پی نے ایسے لوگوں کیلئے ایکشن لیا اس لئے انہوں نے اے ایس پی شہر بانو کا ان کے پروگرام میں آنے پر ہاتھ کا بوسہ لیا۔

یاد رہے کہ میزبان جگن کاظم کے پروگرام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ان کو اے ایس پی شہر بانو کے ہاتھ کا بوسہ لینے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔