URDUINSIGHT.COM

راولپنڈی:190ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

راولپنڈی)190ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جج احتساب عدالت ناصر جاوید رانا کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، بشریٰ بی بی بھی عدالت پیشی کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر ملزمان کو 342کا بیان جمع کرانے کیلئے 79سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا تھا،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سوالات کے جوابات جمع کرانے کیلئے آج تک کا وقت دیا گیا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔