سیالکوٹ )ڈسکہ میں سسرالیوں نے بہو کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کر دیئے ۔
ڈسکہ پولیس کے مطابق گاؤں کوٹلی مرلاں میں 2 روز قبل گھریلو ناچاقی پر سسرالیوں نے بہو کو قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے بوری میں ڈال کر نالے میں پھینک دیا۔
والدین نے بیٹی سے رابطہ نہ ہونے پر مقامی پولیس سے رابطہ کیا، پولیس نے 3 ملزمان ساس، نند اور نند کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
دوران تفتیش ملزمان نے قتل کا اعتراف کیا جس کے بعد پولیس نے بوری بند ٹکڑوں والی لاش ایک نالے سے برآمدکر والی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی 4 سال قبل شادی ہوئی تھی اور شوہر بیرون ملک ہے، ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔