URDUINSIGHT.COM

چارسدہ: پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا

چارسدہ) چارسدہ میں پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے اخون ڈھیری میں پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا ہوا، دھماکے سے پولیس اہلکار اور وین محفوظ رہی۔

حکام کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، رش نہ ہونے کے باعث دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، خودکش بمبار نے پولیس وین گزرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے سے متعلق مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چارسدہ کے مطابق ہلاک مشتبہ ملزم کی جیب سے شناختی کارڈ اور پیسے ملے ہیں، ہلاک ملزم سے اوورسیز پاکستانی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے، ملزم سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا خود کش ہے یا سہولت کار اس پر بھی کام کر رہے ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔