URDUINSIGHT.COM

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ فراڈ ہو گیا ، حیران کن انکشاف

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے کا دھوکہ ہونے کا انکشاف ہواہے.

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے والد ریٹائرڈ ڈپٹی ایس پی جگدیش سنگھ پٹانی کے ساتھ 5 افراد کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر 25 لاکھ روپے کا فراڈ کیا ہے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد نے اداکارہ کے والد کو سرکاری کمیشن میں اعلیٰ عہدہ دلانے کا وعدہ کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جمعے کو بریلی کوتوالی پولیس اسٹیشن میں اس معاملے کی ایف آئی آر درج کی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق دھوکا دہی، دھمکیاں دینے اور جبری وصولی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

درج مقدمے کے مطابق اداکارہ کے والد سے مبینہ طور پر 5 لاکھ نقد اور 20 لاکھ روپے 3 مختلف بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کے ذریعے لیے گئے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔