URDUINSIGHT.COM

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد  )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان میں دہشتگردوں کے نہتے شہریوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیرِ اعظم نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے.

وزیرِاعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت بھی کی ۔

 وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردوں کا نہتے شہریوں پر بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے،بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے عناصر بلوچستان کے لوگوں اور اسکی ترقی کے دشمن ہیں ایسے مذموم ہتھکنڈے حکومت کے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے. دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے بہادر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر رہیں گے.دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے.

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔