URDUINSIGHT.COM

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سڈنی ) تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور حسیب اللہ کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کپتان محمد رضوان، بابراعظم، صاحبزداہ فرحان، عثمان خان ٹیم میں شامل ہیں۔ سلمان آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ، حارث رؤف بھی پلئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ نسیم شاہ اور سفیان مقیم بھی 11 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔