URDUINSIGHT.COM

محمد رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میں کسے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑا دعویٰ

کنبرا (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شاہینوں کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج سڈنی میں کھیلا جائے گا، ایس سی جی میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔وہیں دوسرے ٹی ٹوئںٹی سے قبل پاکستان ٹیم سے ایک کھلاڑی کو ڈراپ کیے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں فاسٹ بولر کو ڈراپ کرکے نوجوان اسپنر کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق سڈنی کی پچ اسپن کے لیے سازگار ہے جس کے لئے قومی ٹیم میں سفیان مقیم کے ڈیبیو یا پھر عرفات منہاس کو شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ نسیم شاہ کو آرام دیا جا سکتا ہے۔رضوان الیون ٹی 20 سیریز میں واپسی کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے بارش سے متاثرہ پہلے میچ میں انتس رنز سے فتح کے بعد کینگروز کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔