URDUINSIGHT.COM

مناہل ملک فحش ویڈیو لیک ہونے کے بعد بھارت میں مقبول ہو گئیں

لاہور  )بھارت میں ان دنوں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ ان کی نازیبا وائرل ویڈیو ہے۔

گوگل ٹرینڈز کے مطابق بھارتی ریاستوں جیسے اتر پردیش، بہار، چندی گڑھ، مغربی بنگال اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مناہل ملک کی ویڈیوز تلاش کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ یہ رجحان اس وقت مزید بڑھا جب ان کی ایک ویڈیو جس میں وہ مشہور گانے ’ماموشی‘ پر رقص کر رہی ہیں، انسٹاگرام پر وائرل ہوئی۔

آسمانی جینز، بلیک ٹاپ اور بلیک شیڈز میں ان کا منفرد انداز بھارتی صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بن گیا۔ اس ویڈیو کو اب تک 4.2 ملین سے زیادہ لائیکس اور کمنٹس مل چکی ہیں۔ بھارتی صارفین نے ’پاکستانی ایچ ڈی ویڈیو‘ اور ’پاکستانی وائرل ایم ایم ایس‘ جیسی اصطلاحات بھی بڑی تعداد میں سرچ کیں۔

مناہل ملک کی شہرت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ان کی اور ان کے سابق بوائے فرینڈ کی ایک نجی ویڈیو کا لیک ہونا بھی ہے، جس نے کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا تھا۔ بعض لوگوں نے اس ویڈیو کا مناہل ملک کی جانب سے کیا گیا پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا جبکہ دیگر نے ان کے حق میں آواز اٹھائی اور کہا کہ ٹک ٹاکر کو بدنام کرنے کیلئے اے آئی کی مدد سے جعلی ویڈیو تخلیق کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ مشی خان نے اس ویڈیو کو شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دے کر مناہل ملک کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اس تنازعے کے بعد مناہل ملک نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔