URDUINSIGHT.COM

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مجھے شوکاز نوٹس جاری کیا اس کا جواب بھی دیا ہے۔

زین قریشی کا کہنا ہے کہ میرا معاملہ پارٹی کے سامنے ہے، میں اچھے کی اُمید رکھتا ہوں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ میں نے گزشتہ روز کے پی میں بلائے گئے اجلاس میں شرکت کی تھی، پارٹی کے لوگوں سے ملاقات ہوئی تمام چیزوں پر بات ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ واحد ممبر ہوں جس کو قومی اسمبلی سے گرفتار کیا گیا، میرا پورا خاندان مشکلات سے گزرا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔