لاہور )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپیشل افراد کیلئے زندگی آسان پروگرام کا آغاز کردیا ہے- سپیشل افراد کی آسانی اور کار آمد شہری بنانے کیلئے معاون آلات کی فراہمی کا پراجیکٹ شروع کیاگیاہے-سپیشل افراد کو معاون آلات کی فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی کاباقاعدہ آغاز ہوگیا ہے-سپیشل افراد گھر بیٹھے محکمہ سوشل ویلفیئر کے پورٹل(awc.punjab.gov.pk) پر آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں –
وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق سپیشل افراد وہیل چیئر اورہیرنگ ایڈ کیلئے اپلائی کرسکیں گے-یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند ہفتے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب میں افراد باہم معذوری کی زندگی آسان بنانے کے آلات کے پراجیکٹ کا اعلان کیا تھا-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ قوت سماعت سے محروم افراد کو ہیرنگ ایڈ فراہم کر کے آسانی اورسہولت پیدا کی جائے گی۔وہیل چیئرملنے سے خصوصی افراد نقل و حرکت کیلئے دوسرے کی مدد کے محتاج نہیں رہیں گے۔ سپیشل افراد کی بحالی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہیں۔چاہتی ہوں سپیشل افراد بھی نارمل لوگوں کی طرح آسان زندگی گزاریں۔سپیشل افراد کو خوش و خرم دیکھنازندگی کا خوشگوار تجربہ ہے۔