URDUINSIGHT.COM

اوکاڑہ:جعلی پیر نے دم کروانے آئی خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اوکاڑہ)جعلی پیر نے دم کروانے کیلئے آئی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ اوکاڑہ میں ایک جعلی پیر نے دم کروانے کے لیے آنے والی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون سے زیادتی کےالزام میں قصبہ 53 ٹوایل سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شوہر سے ناراض خاتون ملزم جعلی پیر سے دم کروانے آئی تھی جسے ملزم نے خنجر دکھا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کےخلاف تھانہ صدر میں زیادتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب اوکاڑہ پولیس کے مطابق قصبہ رایت پورکےقریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔