URDUINSIGHT.COM

جارجیا: انتخابات میں دھاندلی کا الزام ،سربراہ الیکشن کمیشن پر سیاہی پھینک دی گئی

جارجیا )جارجیا میں اپوزیشن جماعت کے رہنما نے سینٹرل الیکشن کمیشن کے سربراہ پر دھاندلی کا الزام لگا کر سیاہی پھینک دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پارلیمانی انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کیلئے ایک اجلاس میں شریک تھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعت کے اہلکار نے بھرے مجمع میں الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پر دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔

اس حوالے سے ویڈیو بھی خبروں اور سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں اپوزیشن اہلکار کو سیاہی پھینکتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سیاہی پھینکنے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کو اپوزیشن جماعت کے اہلکار کے پیچھے بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔