راولپنڈی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو کئے بغیر اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپورنے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی،ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی ،علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات تقریباً2گھنٹے تک جاری رہی،ذرائع کے مطابق ملاقات میں 24نومبر کے احتجاج اور پارٹی امور پر گفتگو ہوئی،وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈامیڈیا سے گفتگو کئے بغیر اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے۔