URDUINSIGHT.COM

بنوں میں نامعلوم مسلح افراد نے7پولیس اہلکاروں کو اغواءکرلیا

بنوں ) مسلح افراد نے روچہ چیک پوسٹ سے 7اہلکاروں کواغوا کرلیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈی پی او بنوں ضیا الدین نے کہا ہے کہ مسلح افراد اسلحہ اور سامان بھی ساتھ لے گئے ہیں، چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے مسلح گروہ کی تعداد 30 سے 40 بتائی جاتی ہے۔4پولیس اہلکار موقع پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچ گئے،ڈی پی او نے مزید بتایا علاقے کو گھیرے میں لےکرمغویوں کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی کے دوران 8 خوارج مارے گئے جبکہ 7 زخمی ہوئے، کاررروائی کے دوران میجر اور 2 جوان شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے جوانوں میں نائیک آزاد اللہ اور لانس نائیک غضنفر عباس شامل ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔