ممبئی (ویب ڈیسک) چنکی پانڈے بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہیں، جو 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں اپنی مزاحیہ اور معاون اداکاری کے لیے مشہور ہوئے۔
حالیہ برسوں میں، وہ فلموں میں مزاحیہ اور منفی کردار ادا کر کے دوبارہ مقبول ہوئے، خاص طور پر ‘ہاؤس فل’ سیریز میں انہوں نے مزاحیہ کرداروں میں خوب دم بھرا۔ان کی بیٹی اننیا پانڈے بھی بالی وڈ کی ایک مشہور اداکارہ ہیں۔چنکی پانڈے اور سلمان خان دونوں 90 کی دہائی کے اداکار ہیں اور ان کے درمیان ایک دوستانہ تعلق رہا ہے۔
چنکی پانڈے سوشل میڈیا پر بھی خاصے متحرک ہیں، انہوں نے فوٹو اینڈ ایڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے سلمان خان اور جیکی شروف کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کی۔
چنکی پانڈے نے سلمان خان سے تعلق سے متعلق یادیں دہراتے ہوئے بتایا کہ وہ اور سلمان خان ساؤتھ افریقہ میں ایک فلم کی شوٹنگ کررہے تھے۔وہاں ایک مقامی مال میں گھومتے ہوئے ایک دکاندار نے ان کو روکا اور انہیں 50 ہزار ڈالر دینے کی پیشکش کی، دکاندار نے کہا کہ اگر وہ سلمان خان کو ان کی شاپ پر لے آئیں تو انہیں وہ 50 ہزار ڈالردیں گے۔
پھر وہ سلمان خان کو اس مال میں لے گئے اور سلمان خان کو اپنی جیب سے کچھ جینز خرید کردیں، وہ انہیں مذکورہ دکاندار کے پاس بھی لیکر گئے۔
وضاحت کرتے ہوئے چنکی پانڈے کا کہنا تھا کہ وہ دکاندار اپنی دکان کی تشہیر کے لیے سلمان خان کو بلانا چاہتا تھا، دکاندار نے انہیں مطلوبہ رقم بھی دی تھی، وہ ایک اسپانسر تھا اور اس کا مقصد سلمان خان کو اپنی دکان پر لانا تھا۔
چنکی پانڈے ‘ہاؤس فل ’ سیریز کی پانچویں فلم میں بھی نظر آئیں گے، فی الحال وہ اپنی نیٹفلکس فلم ‘وجے 69 ’ کی کامیابی سے لطف اندوز ہورہے ہیں، جبکہ سلمان خان ان دنوں حیدر آباد میں اپنی فلم ‘سکندر’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مقابل ساوتھ کی مقبول اداکارہ رشمیکا مندانہ اور شرمن جوشی نظر آئیں گے۔