URDUINSIGHT.COM

عالمی شہریت یافتہ بیلے ڈانسر عمارت سے گرکر ہلاک

ماسکو (ویب ڈیسک) روس کا معروف بیلے ڈانسر ولادیمیر شکلیاروف عمارت سے گرکر ہلاک ہوگیا۔ 39 سالہ شکلیاروف زخمی ہونے کے بعد درد کُش دوائیں لے رہا تھا۔ کئی دن سے اُس کی حالت خراب تھی۔

کریملن کے مارِنسکی تھیٹرز نے ولادیمیر شکلیاروف کی ہلاکت کو فن کی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ کمپنی نے نیوز آؤٹ لیٹ فونٹینکا کو بتایا کہ شکلیاروف پانچویں منزل سے گرکر ہلاک ہوا۔

شکلیاروف کی ریڑھ کی ہڈی میں شدید تکلیف اور پیر کو اُس کا آپریشن ہونے والا تھا۔ شکلیاروف 1985 میں سینٹ پیٹرزبرگ میں پیدا ہوا۔ اُس نے 2003 میں مارِنسکی تھیٹر سے وابستگی اختیار کی اور 2011 میں اِس کا پرنسپل ڈانسر بن گیا۔

ایک بیان میں مارِنسکی تھیٹرز نے کہا کہ اُس کی موت ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ اُس نے بیلے ڈانس کی تاریخ میں اپنا نام سنہرے حروف سے لکھوالیا ہے۔ اُس کے فن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔