URDUINSIGHT.COM

بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست پر اعتراضات عائد

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست پر اعتراضات عائدکر دیئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات عائد کئے،اعتراض میں کہا گیا ہے کہ کسی مخصوص ایف آئی آر کا حوالہ دیئے بغیرعومی ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے؟

درخواست کے ساتھ کوئی آرڈر یا دستاویز بھی لگائی گئی،رجسٹرار آفس کاکہنا ہے کہ پنجاب کے مقدمات پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے؟ملٹری کورٹس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہوتے ہوئے ہائیکورٹ میں درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے؟۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔