URDUINSIGHT.COM

منی لانڈرنگ کیس؛راسخ الٰہی، زاراالٰہی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کی درخواستوں پر وکلا دلائل کیلئے طلب

لاہور)لاہور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس راسخ الٰہی، زاراالٰہی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کی درخواستوں پرآئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس راسخ الٰہی، زاراالٰہی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،راسخ الٰہی، زاراالٰہی سمیت دیگر نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی،عدالت نے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے طلب کرلیا،عدالت نے کیس کی سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔